راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں نے مفت پیٹرول نہ دینے پر پیٹرول پم مالک کو حراست میں لینے کا انکشاف پیٹرول پمپ مالک کے بھائی نے پولیس کاروائی کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ کے نام درخواست لکھ دی درخواست گزار کے مطابق جواد نامی پولیس اہلکار پیٹرول بھروانے آتے تھے اور مفت پیٹرول بھرواکر کر چلے جاتے تھےچند روز قبل پولیس اہلکار دوبارہ مفت پیٹرول حاصل کرنے ائے بھائی نے مفتت پیٹرول دینے سے منع کردیا،پولیس اہلکار نے دھمکی دی اور کہا کہ میں تھانہ صادق آباد کے ایس ایج او کا خاص ہودرخواست گزار نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے دھمکی دی کہ کسی بھی کیس میں پھنسا کر جیل بھیج دوں گا،دس نومبر کی رات سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار میرے بھائی کو اپنے ساتھ لیگئے، تھانہ صادق آباد میں میرا بھائی نہیں ملا لیکن پولیس نے گرفتار کا اعتراف کیا، میرے بھائی کی جان کو خطرہ لاحق ہے