ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر شادن لونڈ کے قریب کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے شادن لونڈ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ملزمان نے عدالت پیشی پر جانے والے مخالف فریق پر فائرنگ کی پولیس تھانہ کالا نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے قانونی کارروائی شروع کردی فائل فوٹیج