آئی ایم ایف مشن کا اہم دورہ پاکستان ،باقاعدہ مذاکرات بھی شروع

آئی ایم ایف مشن کا اہم دورہ پاکستان ،باقاعدہ مذاکرات بھی شروع ،تعارفی سیشن میں معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، وزارت خزانہ نےمعاشی اہداف پررپورٹ جمع کرائی،فریقین کے درمیان بجٹ خساروں ، توانائی،ریونیو اورقرضہ واپسی کے پلان پربھی بات چیت ہوگی آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹرکی قیادت میں وفد وزارت خزانہ پہنچے، وزیرخزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب سے ابتدائی ملاقات کی ، تعارفی سیشن میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اوروزارت خزانہ حکام شریک ہوئے ، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی اہداف سمیت ایف بی آرکےجولائی سےستمبر تک محصولات اہداف پروفد کوبریف کیا گیا،ذرائع کے مطابق سات ارب ڈالرقرض پروگرام میں ہونے پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا نئے پروگرام پربھی مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی وفد نے کہاکہ معاشی بہتری کیلئےجاری اصلاحات کےعمل کومکمل کیاجائےگا،رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے زیادہ تراہداف حاصل کرلئے، آئی ایم ایف وفد رپورٹ کا جائزہ لیکرمتعلقہ وزارتوں سےمذاکرات کرے گا ، مذاکرات ایجنڈے میں سرفہرست چارنکات ہیں ، جن میں بجٹ خساروں ، توانائی، ریونیو اورقرضہ واپسی پلان ہیں ،آئی ایم ایف مش 15نومبرتک پاکستان میں قیام کرے گا