ساہیوال کی گوگا نہر میں نہاتے ہوئے پانچ لڑکے ڈوب گئے تین کو بچا لیا گیا دو جاں بحق ہوگئے ساہیوال میں عارفوالا روڈ پر اڈا چھبیل کے قریب لنک نائن ایل گوگا نہر میں پانچ بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے ، پولیس تھانہ کمیر نے ریسکیو کی مدد سے تین لڑکوں کو بچا لیا جبکہ دو بچے 13 سالہ شہر یار اور 14 سالہ طیب ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، پولیس اور ریسکیو نے نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا جاں بحق ہونے والے 120 نائن کمیر کے رہائشی تھے۔