مسلح ڈاکووں کی دوران ڈکیتی خاتون سے خاوند اور بیٹی کے سامنے زیادتی

حافظ آباد میں مسلح ڈاکووں کی دوران ڈکیتی خاتون سے خاوند اور بیٹی کے سامنے زیادتی۔پولیس تھانہ سکھیکی نے 3نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او نے ایس ایچ او کو معطل کر دیا چیئر پرسن وویمن پروٹیکشن کمیٹی پنجاب،ایم پی اے حنا پرویز بٹ کی حافظ آباد آمد،متاثرہ خاتون سے ملاقات،ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت حافظ آباد کے علاقہ سکھیکی کے قریب چنیوٹ کا رکائشی شاہد علی اپنی بیوی سمیرا اور اڑھائی سال کی بیٹی کے ہمراہ واپس چنیوٹ جارہاتھا کہ راستہ میں تین مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر روک کر کھیتوں میں لے گئے۔ جہاں لوٹ مار کے بعد ایک ڈاکو نے شاہد علی اور اسکی بیٹی کے سامنے اسکی بیوی سے زبردستی زیادتی کی ۔جبکہ دوڈاکو شاہد علی پر اسلحہ تان کر کھڑے رہے۔ پولیس تھانہ سکھیکی نے ڈکیتی کے دوران زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کے میڈیکل کے بعد نمونہ جات فرانزک لیب بھجوا دیئے۔ واقعہ کے بعد ایس ایچ او سکھیکی لقمان چٹھہ کو معطل کردیا گیا چیئر پرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن کمیٹی ،ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے حافظ آباد کا دورہ کیا جیاں انہوں نے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ متاثرہ خاتون سے ملاقات کی ۔حنا پرویز بٹ نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے متاثرہ خاتون ہر ممکن قانونی اور مالی امداد کی جائیگی دوسری جانب پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ایک مشتبہ شخص کا تصویری خاکہ بھی جاری کر دیا گیا ہے پولیس زرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں کام کر رہی ہیں