سندر کے علاقے میں گھریلو ملازمہ پر مالکان کےمبینہ تشدد کے بعد بارہ سالہ کمسن ملازمہ فاخرہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مالکن اور اس کے بیٹے نے پیسے چوری کا الزام لگا کر تشدد کا کا نشانہ بنایا جس سے فاخرہ کی کمر، بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں وی او مبینہ طور پر تشدد کا شکار فاخرہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہدایت پر مبینہ تشدد کا شکار بچی فاخرہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ جبکہ متاثرہ بچی کے والدین سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔ جبکہ تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔