وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کے نجی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس


وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کے نجی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
لاہور30ستمبر: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کے نجی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
پولیس افسرنے 15سالہ لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنادیا

پولیس افسر نے ساتھی کی مدد سے 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج، تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
زرائع کے مطابق تھانہ کوٹ مومن کے اے ایس آئی محمد نواز نے ساتھی احسان کی مدد سے میٹرک کی طالبہ ( ن ) کو اٹھایا اور اسے نجی رہائش گاہ میں لے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس پر تشدد بھی کیا۔ تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اے ایس آئی محمد نواز اور احسان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، کوششیں جاری ہیں۔