سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام🚨
قاضی کا کردار جسٹس منیر والا ہے، بلکہ یہ جسٹس منیر پرو میکس بن گیا ہے
ایکسٹنشن مافیا نے اپنی ایکسٹشن کیلیئے ملک کو تباہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور ہم ایکسٹینشن مافیا کا راستہ پر امن احتجاج سے روکیں گے
نواز شریف کو کپتان بنایا جانا تھا لیکن اس کے ساتھ بھی دھوکہ ہوا اور تھرڈ ایمپائر خود ہی کپتان بن گیا اور نواز شریف کو بارہواں کھلاڑی بنا دیا
علی امین نے بڑا زبردست بیان دیا ہے میں اس کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ جب معاشرے سے انصاف اٹھ جاتا ہے تو پھر معاملہ انقلاب کی جانب جاتا ہے
جس طرح کی بے انصافی ہمارے ساتھ ہو رہی ہے اب انقلاب ہی آئے گا
علی امین نے خیبر پختونخواہ کی عوام کو جگانے میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے میرے موقف کو عوام تک پہنچایا
آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی اس کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں ، میں اور میری بیوی پندرہ ماہ سے جیل میں ہیں
ہم عدلیہ کا دفاع کریں گے اور اپنی آزادی کیلئے ہر حد تک جائیں گے
اسلام آباد کیلئے میں نے علی امین گنڈاپور کو چار اکتوبر بروز جمعہ ڈی چوک میں احتجا ج کی کال دینے کا پیغام دیا ہے