190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

بشری بی بی کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی غیرحاضری پر احتساب عدالت نے بڑا حکم دے دیا

عدالت نے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔ملزمان نے 342 کے سوالناموں پر جواب داخل نہ کرائے،مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔