چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ملک کو انتشار کی طرف دھکیلناچاہتے ہیں۔ہم نوجوانوں کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتےہیں۔ سندھ حکومت پاکستان کے نوجوانوں پر انویسٹ کررہی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں سندھ پنک فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔لیاری انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم کاافتتاح بھی کردیا۔
بلاول بھٹو نے کہا لیاری فٹ بال گراؤنڈ آکر بہت خوشی ہوئی۔ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے۔کچھ ایسے لوگ ہیں جو خواتین کو ترقی کرتےدیکھنانہیں چاہتے۔