سکھر پولیس نے تھانہ کڈھڑی کی کچے میں جاری آپریشن کے دوران کاروائی کے دوران 3 مغویوں کی بحفاظت بازیابی کا دعویٰ

سکھر پولیس نے تھانہ کڈھڑی کی کچے میں جاری آپریشن کے دوران کاروائی کے دوران 3 مغویوں کی بحفاظت بازیابی کا دعویٰ کیا ہے. تینوں مغویوں کو گھوٹکی نیشنل ہائی وے سےاغوا کیا گیا تھا. پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کڈھڑی اور اسپیشل ٹیم نے کارروائی کی. کڈھڑی پولیس کا دعویٰ ہے کہ کچے میں ڈاکووں کی نقل حرکت پر خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے نظر رکھی جا رہی تھی جس کے نتیجے میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں اغواکار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے. مغویوں میں عابد علی ، امین علی اور سونا خان شامل ہیں، پولیس