سندھ ہائیکورٹ

بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت

مئیر کراچی مرتضٰی وہاب عدالت میں پیش

عدالت نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف جاری حکم امتناع میں توسیع کردی

عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی

آئندہ سماعت پر تمام فریقین تیاری کے ساتھ پیش ہوں،عدالت

قانون مجھے وکالت کرنے سے نہیں روکتا ہے مگر ذمہ داری کی وجہ سے وکالت نہیں کرتا ہوں ،مرتضی وہاب

کے ایم سی کے کیس میں پیش ہونے آتا ہوں ،مرتضی وہاب

ٹیکس 2008 سے چلتا ہوا آرہا ہے ،مئیر کراچی

2017 میں وسیم اختر مئیر تھے انہوں نے ایک پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکے دے دیا تھا ،مئیر کراچی

ایک بلین روپے ٹارگٹ تھا بیس کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوتا تھا ،مئیر

بجائے کسی پرائیویٹ کمپنی کے کے الیکٹرک کے ذریعے کیوں نا میونسپل ٹیکس جمع کیا جائے ،مئیر کراچی

تمام قانون سازی کے بعد کے الیکٹرک کو ٹیکس وصولی کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے ،مرتضی وہاب

کے ایم سی کو بھی ملک کے دیگر اداروں کی طرح مالی مسائل کا سامنا ہے ،مئیر کراچی

کونسلز کو تو کبھی مظبوط ہونے ہی نہیں دیا گیا ہے ،جسٹس صلاح الدین پہنور

ماضی کی غلطیوں سے ہمیں سیکھنا چاہیے ، مئیر کراچی

اس عرصے میں ہم 9 ارب روپے جمع کرسکتے تھے حکم امتناع کی وجہ سے نہیں ہوسکا ،مئیر کراچی