کرم کے دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ ۵ روز سے جاری 30 جاں بحق اور 145 افراد زخمی

ضلع کرم قبائل فائرنگ آپڈیٹ
30 افراد جاں بحق 145 زخمی

ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ پانچ روز سے جاری۔ پولیس

پاراچنار: جھڑپوں میں فریقین کے جان بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی ذرائع

پاراچنار : جھڑپوں میں 145 افراد زخمی ہوگئے ہسپتال زرائع

پاراچنار : فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم شروع ہوا۔جس کے بعد ضلع بھر میں فسادات بھڑک اٹھے پولیس

پاراچنار : پولیس انتظامیہ، فورسز اور جرگہ کو فائربندی میں تاحال کامیابی نہیں ملی ہے ذرائع

پاراچنار : ہر متاثرہ علاقے میں پولیس و سیکیوریٹی کی بھاری نفری موجود ہے پولیس ذرائع

پاراچنار: پاراچنار شہر صدہ پر بھی درجنوں میزائل فائر کئے گئے ذرائع

پاراچنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے ذرائع
پاراچنار :عمائیدین قیام امن کے لئے اقدامات اٹھائیں ایم این اے انجنئیر حمید حسین
پاراچنار : راستے کھولنے و فائربندی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ایم پی اے علی ہادی عرفانی
پاراچنار :جنگ علاقے کے لئے تباہی ہے لوگ لڑنے سے اجتناب کریں سابق وفاقی وزیر ساجد طوری