جیکب آباد میں ایک صحافی سمیت چار افراد پر انسداد دھشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جیکب آباد پولیس کی جانب سے تھانہ سول لائن پر لائن آفیسر روشن کٹو کی فریاد پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا نجی چینل کے رپورٹر زاہد ابڑو، محمد یوسف رند،ریاض احمد راہوجو غلام حسین ابڑو کو کیس میں نامزد کیا گیا مدعی نے معوقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان صحافت کی آڑ میں بھتہ وصولی کی کوشش کر رہے تھے اور مختلف طریقوں سے تنگ کررہے تھے کیس میں نامزد ملزمان پروفیشنل صحافی نہیں ہیں بلکہ صحافت کی آڑ میں ویب چینل اور فیس بک پیجز پر پولیس کو بلیک میل کررہے تھے دوسری جانب صحافی زاھد ابڑو کا کہنا تھا کہ پولیس نے جھوٹی من گھڑت کہانی بنا کر مقدم درج کیا ہے جس کے خلاف سخت احتجاج ہوگا،