ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کی شناخت حمزہ شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 95 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت 2 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔