ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی کاروائی بینک اے ٹی ایم سکینڈل میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان گرفتار ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیاگیاملزمان اے ٹی ایم بوتھ میں تکنیکی وجوہات کا بہانہ بنا کر صارفین سے اے ٹی ایم کارڈ وصول کرتے تھےایف ائی اے نے تفتیش شروع کردی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد ماجد، محمد عاطف اور محمد وقاص شامل ہیں ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا،ملزمان متعدد شہریوں سے اے ٹی ایم فراڈ کر چکے تھے،ملزمان خود کو بوتھ آپریٹر ظاہر کر کے اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوتے تھے،ملزمان اے ٹی ایم بوتھ میں تکنیکی وجوہات کا بہانہ بنا کر صارفین سے اے ٹی ایم کارڈ وصول کرتے تھے،ملزمان دہوکہ دہی سے صارفین کے اے ٹی ایم کار تبدیل کر کے واپس کرتے تھے،ملزمان اے ٹی ایم بوتھ میں صارفین کو بائیومیٹرک کروانے کا بہانہ بنا کر بھی خفیہ معلومات حاصل کرتے تھے،ایف ائی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان دہوکہ دہی سے بینک صارفین کے اکاونٹ تک رسائی حاصل کرتے تھےملزمان بینک اکاونٹ کی رسائی حاصل کرتے ہوئے صارفین کو جمع پونجی سے محروم کر دیتے تھے،ملزمان کے قبضے سے 21 اے ٹی ایم کارڈز برآمدملزمان کے قبضے سے 4 عدد موبائل فون بھی برآمد،ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید وسائل کو بروئے کار لایا گیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان لاکھوں روپے کا فراڈ کر چکے ہیں،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں