مہنگائی میں اضافے کی شرح78ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی،ادارہ شماریات

ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کی شرح کم ہو کر 78 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق گزشتہ ماہ افراط زر 4 اعشاریہ 9 فیصد رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 2018 کی سطح 4 اعشاریہ 9 فیصد پر آگئی جو اکتوبر میں 7 اعشاریہ 2 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق نومبر میں ٹماٹر 26 اعشاریہ 5 فیصد، انڈے 11 اعشاریہ 8 فیصد اور
دال مونگ 11 اعشاریہ 15 فیصد مہنگی ہوئی۔ تاہم برقی آلات، مرغی، دال ماش اور
سبزی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

رواں مالی سال پانچ ماہ کے دوران افراط زر 7 اعشاریہ 8 فیصد رہا جو گزشتہ مالی سال پانچ ماہ میں30 فیصد سے بھی زائد تھا۔