افغان شہریوں کا جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر پاکستان سے بیرون ملک جانے کا انکشاف ، ایف آئی اے نے 34افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے پاکستان داخلے کے فی کس بارہ ہزار روپے ادا کئے.ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کرکے گلف ممالک جانے کا پلان تھا
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی رضوان شاہ کے مطابق جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث 34افغان شہری گرفتار کئے گئے ہیں ۔گرفتار ملزمان غیر قانونی طریقے سے چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے۔ملزمان نے پاکستان داخلے کے فی کس بارہ ہزار روپے ادا کئے ۔نادرہ میگا سنٹر میں دو مشتبہ غیر ملکیوں کی گرفتاری کے بعد ہاسٹل پر چھاپہ مارا گیا۔چھاپے کے دوران ہاسٹل سے مزید 32 غیرملکی گرفتار کئے گئے۔گرفتار غیر ملکیوں سے پاکستانی جعلی شناختی کارڈز ،افغانی تزکرہ اور افغان پارسپوٹ برآمد ہوئے۔گرفتار غیر ملکیوں میں نوجوان اور کم سن لڑکے شامل ہیں اور ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کرکے گلف ممالک جانے کا پلان تھا۔ایف آئی اے کے مطابق دوران تفتیش پشاور،نادرا اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین کیا جائے گا