اوریا مقبول جان کیس میں بڑی پیشرفت ایف آئی اے سائبر کرائم نےاوریا مقبول کے دو سہولت کار گرفتار کر لیا ہے۔

اوریا مقبول جان کیس میں بڑی پیشرفت ایف آئی اے سائبر کرائم نےاوریا مقبول کے دو سہولت کار گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔۔۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان فوج، عدلیہ اور ریاست کے اعلی عہدیداروں کے خلاف اوریا مقبول جان کو ہتک آمیز مواد مہیا کرتے تھے، ملزمان مرتضی خان اور احمد حسن کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ملزمان اعلی حکومتی عہدیداروں سمیت وزیراعلی پنجاب کے خلاف ہتک آمیز مواد سوشل میڈیا پر پھیلا رہے تھے،ملزمان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھی حکومت کے خلاف انتہائی ہتک آمیز مہم شروع کررکھی تھی،ملزمان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصاویر کو ایڈٹ کرکے شرمناک طریقے سے پیش کیا،سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب کے خلاف ہتک آمیز ریمارکس بھی دئیے گئے، ملزم مرتضی کا تعلق لاہور کے علاقہ مزنگ اوراحمد حسن کا جہلم سے ہے، ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے تفتیش جاری ہے،