فیصل آباد میں پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے انوکھا انداز اپناتے ہوئے دھمکی کا جواب دھمکیوں سے دیا. پولیس کی جانب سے مساجد کے سپیکر پر دھمکانے اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی. چند روز قبل وہاڑی میں ریکارڈ یافتہ دو ملزمان فیصل آباد پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے تھے، جس کے بعد مبینہ طور پر ملزمان کے ساتھیوں کی جانب سے پولیس کو دھمکیاں دی گئیں تھیں. ملزمان کے ساتھیوں کی دھمکی کے بعد پولیس نے کھڈیاں وڑائچاں میں ملزمان کے گھر کے باہر پہنچ کر شدید ہوائی فائرنگ کی اور جواب میں دھمکیاں بھی دیں، پولیس نے مساجد میں اعلانات بھی کروائے،اور ملزمان کو للکارتے رہے.. بعد ازاں ملزمان کی گرفتاری کے بغیر ہی پولیس اہلکار واپس لوٹ گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مارے جانے والے ملزمان کے ساتھی اہل علاقہ کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں، ملزمان ڈکیتی، چوری، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب ہیں، پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے.