سانحہ لسبیلہ میں بس کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 8افراد،آبائی شہر گوجرانوالہ میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

گوجرانوالہ سانحہ لسبیلہ میں بس کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 8افراد،آبائی شہر گوجرانوالہ میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک ۔اس سے قبل میتیں گوجرانوالہ گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی وی او لسبیلہ میں بس حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے آٹھ افراد کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔نعشیں گوجرانوالہ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پہنچائی گئی افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے آٹھ مسافروں کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقہ کنگنی والا،عفان جی ٹاؤن،کچا ایمن آباد روڈ،کھیالی سمیت دیگر علاقوں سے تھا جاں بحق ہونے والے میں ذیشان،طاہر،شفیق،ارمان علی ،غلام عباس،حیدر علی،غلام عباس،مظہر ،شامل ہیں میتیں آبائی علاقے پہنچنے پر جاں بحق افراد کے گھروں میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد جاں بحق ہونیوالے افراد کی تدفین مقامی قبرستانوں میں کی گئی