سابق پاکستانی سوئمر معید مصطفٰی کینیڈا میں انتقال کرگئے.مرحوم کی میت کل کینیڈا سے لاہور پہنچائی جائے گی۔ 31۔سالہ معید مصطفٰی کینیڈا میں اپنے کمرہ میں مردہ حالت میں پائے گئے، مرحوم کی میت بدھ کو کینیڈا سے لاہور پہنچائی جائے گی.معید مصطفی نے دو ہزار سات میں اسلام آباد میں منعقدہ ایشین سوئمنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا تھا، سوئمنگ کوچ حفیظ بھٹی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بٹ نے مرحوم کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔