مدارس بل پر مولانا کے تحفظات دور کریں،نوازشریف کی شہبازشریف کو ہدایت

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کریں۔مسلم لیگ ن کے قائد سے رائے ونڈ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کا قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کرنے پر بھی اتفاق کیا، ملکی ترقی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔26 نومبر کے واقعات اور سول نافرمانی کی ممکنہ کال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملکی معاملات پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائےگا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کومدارس بل پر اعتماد میں لیا جائے گا۔