جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں کو ایجنٹ سمیت گرفتار،

ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر کاروائیاں جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں کو ایجنٹ سمیت گرفتار،اظہر حسین نامی ایجنٹ سے 1 کروڑ 45 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ سفری دستاویزات حاصل کیں،مزید تفتیش شروع V/O ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں توصیف، شہروز علی، جعفر حسین اور ایجنٹ اظہر حسین شامل ہیں ملزمان کا تعلق گجرات، منڈی بہاوالدین اور بہاولپور سے ہےمسافر فلائٹ نمبر PK-753 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔شک کی بنیاد پر مسافروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ایف ائی اے ترجمان نے بتایا کہ دوران تلاشی مسافروں کی سامان سے برازیل کا جعلی پاسپورٹ، مختلف لوگوں کے اسپین ریزیڈنٹ کارڈ، پاکستانی پاسپورٹ اور اسپین پاسپورٹ برآمد ہوئےجبکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے اظہر حسین نامی ایجنٹ سے 1 کروڑ 45 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ سفری دستاویزات حاصل کیں ایجنٹ اظہر حسین بھی مسافروں کے ہمراہ سفر کر رہا تھامسافروں کی نشاندہی پر ایجنٹ اظہر حسین کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے مذکورہ سفری دستاویزات پر سعودی عرب سے اسپین جانے کی کوشش کرنا تھی ملزمان کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔