بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کھنہ میں دہشتگری کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات عدالت نے بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی پی ٹی آئی وکیل عدالت پیش ہوئے جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں کون سی جیل میں ہیں؟پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں،جج طاہر عباس سپرا نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایت کی کہ ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائےعدالت نے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی