تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ انکی تحریک ملک میں حکومت کی تبدیلی کیلئے نہیں آئین پر عملدرآمد کیلئے ہے، نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا نظریہ درست تھا، بانی چیرمین تحریک انصاف کو ضمانت ملنی چاہئیے، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گندم اسکینڈل مین نیب کو انوار الحق کاکڑ، گوہر اعجاز اور محسن نقوی کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ گزشتہ تین سال سے تمام فریقین کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ ابھی بھی چند قوتیں 18 ویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ بانی چیرمین تحریک انصاف نے کہیں بھاگ نہیں جانا
سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سینٹرز کے انتخاب کے بغیر چیرمین سینٹ کا الیکشن غیر قانونی ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے ساتھ رابطوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کل امیر جماعت اسلامی سے ملاقات ہو گی
تقریب سے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے رہنما ثنا اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحفظ کیلئے پنجاب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر تمام رہنمائوں نے خضدار دھماکے میں ہلاک ہونے والے صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی