پا کستان پیپلزر پارٹی کے سئینر رہنما فیصل کریم کنڈی 24 مئی 1975 کو خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق ڈی آئی خان کی کُنڈی فیملی سے ہے،اُن کے والد فضل کریم کُنڈی بھی سیاست سے وابستہ رہ چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی نے والد کے سیاسی نقش قدم پر چلتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستگی برقرار رکھی اور زمانہ طالب علمی سے ہی پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) میں مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے،
فیصل کر یم کنڈی نے ابتدائی تعلیم ڈی آئی خان سے حاصل کی جبکہ گریجویشن پنجاب یونیورسٹی سے کی،اس کے بعد وہ اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے لیے لندن کالج گئے اوروہاں سے قانون کی ڈگری حاصل کی،فیصل کریم کنڈی نے 2002 میں عملی سیاست کا آغاز کیا، انہوں نے 2008 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پہلی بار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دے کر رکن اسمبلی منتخب ہوئے،پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصل کریم کنڈی کو ڈپٹی سپیکر نامزد کیا اور 2013 تک ڈپٹی سپیکر کے طور پر کام کرتے رہے،
فیصل کریم کنڈی نے 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ 8 فروری 2024 کو ہونے والے الیکشن میں ڈیرہ اسماعیل خان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 44 سے حصہ لیا، تاہم وہ موجودہ وزیراعلٰی اور تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور سے شکست کھا گئے،فیصل کریم کنڈی 2021 کے بلدیاتی انتخابات میں میئر ڈی آئی خان کے الیکشن کے لیے میدان میں اُترے اور اس بار علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین گنڈاپور سے ہار گئے،فیصل کریم کنڈی پی ڈی ایم کی حکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں،ان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ وہ اس وقت کے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں،پاکستان پیپلز ر پارٹی کے ساتھ سیاسی وابستگی اتنی کے چیر مین بلاول بھٹو زرادی نے انہیں گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا اعلان کر دیا
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی نامزدگی
پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم حید کل گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ، ذرائع
حلف برداری کی تقریب کل گورنر ہاؤس میں شام پانچ بجے
ہوگی ، ذرائع
گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے
پیپلز پارٹی کے پنجاب بھر سے تنظیمی عہدے دار تقریب میں شریک ہوں گے
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد خان نئے گورنر سے عہدے کا حلف لیں گے
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کی ملاقات
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا کا منصب ملنے پر مبارک باد
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کا اظہار تشکر
امید کرتا ہوں کہ بطور گورنر فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر وفاق کی بہتر انداز میں نمائندگی کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
گورنر خیبرپختونخواحلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے عہدے کا حلف آٹھا لیا،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے گورنر سے حلف لیا، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے تقریب میں شرکت نہیں کی، تقریب میں چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام اور پارٹی کارکنان کی شرکت پنڈال میں جئے بھٹو کے نعرے
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی ذاتی رہائش گاہ منتقل گورنر غلام علی ورسک روڈ اپنی رہائش گاہ منتقل ہوگئے
گورنر غلام علی نے اپنا تمام ضروری سامان بھی اپنی رہائش گاہ منتقل کرلیا، گورنرغلام علی اپنی ذاتی گاڑی میں گورنر ہاوس سے رخصت ہوئے،