خضدار/ بم دھماکہ
خضدار بازار میں زوردار بم دھماکہ
دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل جان بحق
خضدار میں دھماکہ چمروک کے علاقے میں ہوا ہے
دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا
دھماکے میں متعدد افراد زخمی
خضدار میں دھماکا، پریس کلب کے صدر جاں بحق، 9 افراد زخمی، دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی
صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں چمروک چوک پر ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
نامعلوم افراد کی جانب سے خضدار پریس کلب کے صدر کی گاڑی ک نشانہ بنایا گیا۔
صدر پریس کلب محمد صدیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، زخمی ہونے والے راہگیروں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع سے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ خضدار پریس کلب کے صدر کو گزشتہ ماہ مراسلہ موصول ہوا تھا جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔