حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں 2 روپے75 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ 5 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 85 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا اطلاق اپریل، مئی اور جون 2024 کے بلوں پر ہوگا ، لائف لائن صارفین کے علاوہ ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔
ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی، دوسری جانب ماہانہ فیول کاسٹ ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے
پیٹرولیم مصنوعات اور فاسل فیول پر 20 سے30 روپے لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق لیوی نان ٹیکس ریونیوکی مد میں عائد کرنے کی تجویز ہے اور اس کا مقصد ان مصنوعات کی کھپت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاربن لیوی سے حاصل کرده ریونیو وفاقی حکومت استعمال کر سکے گی