سینیٹ کے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے انتخاب میں پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم پر مشتمل اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود سابق سپیکر اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی چیرمین اور بلوچستان سے پہلی مرتبہ منتخب ہوکر آنے والے مسلم لیگ نون کے سیدال خان ڈپٹی چیرمین بن گئے
سینیٹ کا اجلاس کارروائی کا آنکھوں دیکھا حال: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا، پریذائیڈنگ آفیسر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں تیرتالیس نومنتخب اراکین حلف لیں گے،نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے بعد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا چناؤ خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا، چیئرمین سینیٹ انتخاب قانون کیخلاف ہورہا ہے ،سینیٹرعلی ظفر نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 59 اور 60 اس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ، پریزائیڈنگ آفیسر سے انتخاب موخرکرنے کا مطالبہ کرینگے، اگر پریزائیڈنگ آفیسر نے مطالبہ نہ مانا تو انتخاب کا حصہ نہیں بنیں گے ، طلال چودہری نے کہا کہ جس طرح ن لیگ نےاتحادیوں کیساتھ مشاورت سے چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ، اسی طرح نواز شریف آج ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا بھی اعلان کرینگے ، طلال چوہدری
[سینیٹ اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی ، انوار الحق کاکڑ ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون سمیت دیگر ارکان سینیٹ ایوان میں موجود
سیکرٹری سینیٹ کی سربراہی میں ایوان بالا کا اجلاس شروع
سیکرٹری سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایوان بالا کی کاروائی پرایزائیڈنگ افسر اسحاق ڈار کے حوالے کردی
سینیٹ سیکرٹری نے نومنتخب سینیٹرز کو ویلکم کیاسیکریٹری سینیٹ نے بتایا کہ سینیٹر اسحاق آج اجلاس کے پریذائیڈنگ آفیسر ہوں گے، حلف اٹھانے کے بعد تمام سینیٹرز رول آف ممبرز پر دستخط کریں گے، سیکریٹری سینیٹ
سینیٹر علی ظفر کق کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں جو چئیرمن اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہورہا ہے وہ غیر قانونی ہوگا
آج خیبرپختونخوا کے سینیٹرز ایوان میں موجود نہیں ہے جن کا انتخاب نہیں ہواایوان نامکمل ہے اس لئے آج کا الیکشن نہیں ہوسکتا سینیٹ ہاؤس آف فیڈریشن کےآج یہاں پر صوبوں کی برابری نہیں ہےالیکشن کمیشن متنازعہ اقدامات کرتا ہےکے پی کے سے تمام سینیٹرز موجود نہیں ہیں
اس اہم موقع پر سینیٹرز کی عدم موجودگی پر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نہیں ہوسکتاآئین کے خلاف الیکشن کا حصہ نہیں بنیں گےدرخواست ہے جب تک تمام سینیٹرز نہیں آتے اجلاس ملتوی کیا جائےسیکرٹری سینیٹ کو بھی خط لکھا تھا کہ چھیانونے ممبران پر مشتعمل ایوان ہے
سینیٹ تمام صوبوں کا نمائندہ ایوان ہےکے پی کا قانونی حق لے کر اجلاس کیسے چل سکتا ہےسینیٹر محسن عزیز ےعمرے کی تکمیل پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دیتا ہوںنئی منتخب سینیٹرز کو بھی مبارکباد کچھ روز قبل کچھ سینیٹرز نے انتخابات ملتوی کرنے قرارداد جمع کروائی کے پی پاکستان کا وہ حصہ ہے جس نے خون دے کر پاکستان کی جنگ لڑی سینیٹ ہاؤس آف فیڈریشن کی علامت ہےجب کے پی سے نمائندے موجود نہیں تو انتخاب غیرآئینی ہوگاصوبے کی محرومیوں کا تازہ نہ کریں سب کو باہمی موقع دیا جانا چاہیےانتخابات ہوجائیں گے پہلے بھی ہوئے ہیں لیکن کیا پیغام جائے گاایک مزید غیر آئینی انتخاب کی طرف نہ جایا جائےہم اس غیرقانونی غیرآئینی اقدام کا حصہ نہیں ہونگے
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا ایوان بالا میں اظہار خیال
آرٹیکل ساٹھ میں واضح لکھا ہے کہ حلف سے پہلے بات چیت کی اجازت نہیں ہےآپ نے بہتر طریقہ نکال کر پی ٹی آئی سینیٹرز کو بھولنے کا موقع دیاسینیٹ 73 کے آئین کے تحت وجود میں آیاے پی میں سینٹ انتخابات کوئی قدرتی آفت یا طوفانی بارشوں کی وجہ سے نہیں ہوئے
کے پی میں نو منتخب اراکین سے حلف نہیں لیا جارہا تھا
بیس سے زائد اراکین نے کورٹ سے رجوع کیاآئینی حق نہ ملنے پر الیکشن کمیشن نے وہاں سے سینیٹ انتخاب نہ کروانے کا حکم دیادو ہزار پندرہ میں فاٹا سے سینیٹ انتخابات نہیں ہوئے تھےاس وقت چار ان نشستوں پر انتخابات نہ ہونے کے باجود کاروائی کی گئی تھی کچھ اراکین اگر منتخب ہونے کے بعد مستعفی ہوجائیں تو کیا ایوان بغیر کاروائی کے رہے گااسحاق ڈار نے رولنگ دی کہوزیر قانون کی وضاحت کے بعد نو منتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا،
پی ٹی آئی اراکین سینیٹ کا احتجاج سینیٹر زرقہ سہروردی کا موقف تھا پی ٹی آئی اراکین نشستوں پر کھڑے ہوگئے ملک کی پچاس فیصد آبادی کا حق نہ غضب کیا جائے،
یوان بالا کے نومنتخب اراکین نے حلف لے لیا*
سینیٹر افنان اللہ کی پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگواحتجاج کرنا، بائیکاٹ کرنا پاکستان تحریک انصاف کا حق ہے
پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق خیبرپختونخوا سینیٹ کے انتخابات روکنا غیر قانونی ہےہمارے پاس 55 سینیٹر ہے ہم صبر اور استقامت کا مظاہرہ کریں گے
نو منتخب سینیٹرز کیجانب سے حلف اٹھانے کے بعد رول آف ممبر پر دستخط کرنے کا سلسلہ جاری ہوگیا
مجلس وحدت المسلمین کے واحد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حلف اٹھانے کے بعد رول آف ممبر پر دستخط کردیئےنومنتخب 41 سینیٹرز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد رول آف ممبر پر دستخط کردیے2 منتخب سینیٹرز نے اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایافیصل واوڈا اور مولانا عبد الواسع حلف نہ اٹھانے والوں میں شامل
: چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی سیکرٹری سینیٹ آفس میں جمع کروائےڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے سیدال خان مسلم لیگ ن کے امیدوار نامزد
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل اپوزیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے یوسف رضا گیلانی چیرمین سینٹ منتخب سیدال ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب
: جےیوآئی کے وفد کی نومنتخب چئیرمین سینٹ یوسف رضاء گیلانی سے ملاقات جمعیت علمائے اسلام نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی
جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹر کامران مرتضی ، مولا عطا الرحمن اور سینیٹر عبدالشکور ، سینیٹر احمد خان نے مبارکباد دی
پرائیذڈنگ افسر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایوان بالا کا اجلاس دوبارہ شروع اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ یوسف رضا گیلانی کے بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں،نومنتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے حلف اٹھا لیاایوان میں مینڈیٹ چور اور گھڑی چور کے نعرے نومنتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی میری طرف سے تمام ممبران کو عید مبارک میں تمام اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوںچ ایوان بالا مرکز کی نشانی ہے میں وزیراعظم،اسپیکر قومی اسمبلی رہا ہوں میری کوشش آئین اور آئینی اقدار کا تحفظ رہا ہے
پیپلزپارٹی تقسیم کی بجائے مصلحت کی سیاست پر یقین رکھتی ہےڈپٹی چیئرمین کیلئے سیدال خان کے صرف کاغذات جمع ہوئے انکے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا ،سیدال خان بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین منتخب ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے حلف اٹھا لیا نومنتخب ڈپٹی چیئرمین سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے حلف لیا
چیئرمین سینیٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیےمشروط پیشکش کردی کے پی کے سینیٹ الیکشن کا مسئلہ حل کروادیں گےلیکن اس کے لیے اپوزیشن کا تعاون درکار ہےنومنتخب اراکین چودہ روز کے اندر کسی بھی بینچ کا حصہ بن سکتے ہیں شہیدسیکورٹی اہلکاروں کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا ایوان بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا*
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا عمل غیر قانونی اور غیر آئینی تھا، خیبرپختونخواہ کے سینیٹر کا ہونا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں ہوا