سٹیٹ بینک نےنئی مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا، شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا فیصلہ ،نئی شرح سود بائیس فیصد سے کم ہو کر بیس اعشاریہ پانچ فیصد ہو گئی، شرح سود میں ڈیڑھ سو بیسس پوائنٹس کمی کی گئی ہے، مئی میں افراط زر گیارہ اعشاریہ آٹھ فیصد رہی ،سخت زری پالیسی اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی تیزی سے کم ہوئی HL وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، ایکنک اور سی ڈی ڈبلیو پی کی سولہ مئی دوہزارتئیس سے پندرہ مئی دوہزارچوبیس تک کی کارکردگی رپورٹ پیش، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے سالانہ پلان کی منظوری دیے جانے کاامکان
وفاقی حکومت نے شوگر ملز کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی ،، ابتدائی طور پر مشروط لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی جائے گی، حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دئیے،، وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا مستقبل میں چینی کی برآمد کا آپشن ملک میں قیمتوں کے استحکام اور اسٹاک کی دستیابی سے منسلک ہوگا