آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ہڑتال جزوی ناکام

بریکنگ

مظفرآباد آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر مختلف اضلاع میں صدارتی آرڈیننس کے خلاف پہیہ جام شٹرڈاون ہڑتال جاری جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے پیس فل اسمبلی پبلک آڈر آرڈیننس فی الفور منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت دیگر اضلاع جہلم ویلی،نیلم ،باغ ،سدھنوتی ،حویلی ،پونچھ راولاکوٹ،کوٹلی ،میرپور اور بھمبر میں کاروباری مراکز،بازار بند اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے البتہ بعض مقامات پرائیویٹ گاڑیوں اور ایمبولینس گاڑیاں چلتی رہیں ۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر شوکت نواز میرنے مظفرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلی کی قیادت کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔حکومت آزاد کشمیر نے مظاہرین پر پولیس فورس کا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کے نتیجہ میں اب تک کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

آزاد کشمیر بھر میں عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کی 5 دسمبرکے احتجاج کی کال کو یکسر مسترد کر دیا

عوامی ایکشن کمیٹی نے آج شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی

پورا دن آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بازار کھلے رہے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی

سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں بھی معمول کے مطابق تدریس کا عمل جاری رہا

بعض علاقوں میں کام نہ ملنے اور افراتفری کی صورت حال دیکھتے ہوے لوگ عوامی ایکشن کمیٹی سے شکایات کرتے بھی نظر آے

لوگوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مزدور طبقہ اور شہری کام نہ ہونے کے باعث آپنے اہل وعیال کو بھوکا رکھنے پر مجبور ہیں

مقامی لوگوں نے حکومت وقت سے اپیل بھی کی کہ احتجاجی گروہ کا حل نکالا جاے تاکہ عوام نارمل زندگی گزار سکیں