نو مئی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ نقول فراہمی کی کارروائی کیلئے کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل آئے۔ شاہ محمود قریشی کے لاہور جیل میں ہونے کے باعث انہیں چالان نقول تقسیم نہ ہو سکیں نو مئی کیس کے دیگر ملزمان کو ضلع کچہری میں قائم انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی جبکہ بعض نامزد بقیہ ملزمان کو مقدمہ کی نقول تقسیم کی جا چکی ہیں، اس مقدمہ میں تمام نامزد ملزمان پر 8 نومبر کو فرد جرم عائد کیئے جانے کا امکان ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں آج مقدمہ کی نقول فراہم کرنے کے موقع پر فاضل جج، وکلاء صفائی، پراسیکیوٹرز اور عدالتی عملہ اڈیالہ جیل پہنچا تھا جبکہ تھانہ آر اے بازار کے سب انسپکٹر احمد نواز، سابق وزیر خارجہ کا طبی سرٹیفیکیٹ لیکر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔