چکوال کے نزدیک چوآسیدن شاہ میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل۔ تھانہ چوآسیدن شاہ پولیس چوکی بشارت کے گاٶں جھیک میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل ہو گئے، مقتولین میں ماں، بیٹا اور ماموں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق خاندانی رنجش پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی، بھتیجا اور اسکے ماموں کو قتل کردیا۔ قتل ہونے والے افراد کے نام قیصر شاہ، انیس شاہ اور نبیلہ بتائے جاتے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق تہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چوآسیدن شاہ اور پولیس چوکی بشارت کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔