صوبائی محتسب پنجاب آفس کے لیے 76 لاکھ 87 ہزار روپے میں مہنگے اور جدید ترین آئ فون اور سام سنگ گلیکسی خریدے گئے ہیں
پنجاب میں ٹیکسوں کی بھر مار سے تنگ عوام کے لئے بیوروکریسی کی عیاشیاں پہلے ہی کھٹک رہی تھیں پنجاب کے صوبائی محتسب میجر اعظم سلیمان کی شاہ خرچیوں نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی ملک کا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پنجاب حکومت سے کروڑوں روپے کی اشتہارات کی رشوت کے باوجود اس ڈکیتی پر خاموش ہے
ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں الیکٹرانک میڈیا کو 23 کروڑ کے اشتہارات بانٹے گئے
صوبائی محتسب پنجاب اعظم سلیمان کی سربراہی میں بارہ کنسلٹنٹس اور ایڈوائزرز کے لئے ایک درجن آئی فون ۱۵ اور سام سنگ گلیکسی ایس ۲۴ مبلغ اسی لاکھ روپے میں خریدے گئے ہیں تاکہ وہ شکایات کا بہتر ازالہ کر سکیں