لندن میں افغانی باشندہ فلسطینیوں کے نام پر پونے دو کروڑ روپے کو چندہ جمع کرنے کے بعد غائب ہوگیا

فراڈیا افغان مظلوم فلسطینی خاندان کے نام پر 50ہزار ڈالر کے قریب فنڈ اکٹھا کرکے غائب ہوگیا ہے اگر برطانیہ میں موجود کوئی پاکستانی اس افغان کو جانتا ہے تو اسے گرفتار کروانے میں اس فلسطینی بیٹی کی مدد کرے۔

فلسطینی خاتون نے سوشل میڈیا پر بتایا کہُ ہمارے منتظم عیسی نے ہمارے ساتھ دھوکہ دہی کی جب میں نے اپنا پہلا ہدف حاصل کر لیا اور ابھی تک وہ پچاس ہزار پائونڈ کی رقم نہیں ملی، میزبان نے ہمیں بتائے بغیر اسے غائب کردیا یہ، اس نے ہمیں بہت سارے بہانے دیئے کہ وہ رقم کیوں نہیں بھیج سکتا، جعلی بینک اسٹیٹمنٹس، مہم کو بند کر کے ہمیں فون پر بلاک کر دیا۔