برطانیہ میں مقیم اٹک کے تھانہ صدر اٹک کے گاوں مرزا محلہ یونین کونسل کے رہائشی محمد نعمان اقبال عرف نومی ولد محمد ظفر کوسابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ نعرہ بازی اور گندے انڈے ٹماٹر پھینکنے پر مرکزی اور پنجاب حکومت کے انتہائی سخت نوٹس اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی ہدایت اور سخت اقدامات کی ہدایت پر فوری کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں انگلینڈ نیشنلٹی ہولڈر محمد نعمان اقبال عرف نومی کی مرزا گاؤں کے محلہ یونین کونسل میں رہائش پذیر اس کی ہمشیرہ ، بہنوئی عمران آصف اور ماموں ماسٹر عابد کو حراست میں لیکر تھانہ صدر اٹک پہنچا دیا جہاں کئی گھنٹے تک ان سے تفتیش کا عمل جاری رہا، م محمد نعمان اقبال عرف نومی کی ہمشیرہ کو حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد رہا کرنے کا عندیہ دیا ہے، میڈیا کی موجودگی ان کی ہمشیرہ تھانہ میں تھیں ، دلچسپ امر ہے کہ محمد نعمان اقبال عرف نومی کی والدین میں 30 سال قبل طلاق ہو گئی تھی جس پر دونوں نے شادیاں بھی کرلی تھیں اور اپنی ازواجی زندگی گزر رہے ہیں ، محمد نعمان اقبال عرف نومی جس کا 30سال قبل اپنے ماموں سے تعلق واسط ختم ہوگیا تھا اور وہ اس نے مرزا گاؤں سے اپنی جائیداد فروخت کرکے خاندان والوں سے لاتعلقی اختیار کی ہوئی ہے، محمد نعمان اقبال عرف نومی کے کراچی میں مقیم بہنوئی عمران آصف جو مرزا گاوں آئے ہوئے ہیں نے میڈیا کو بتایا کہ نے کہاکہ ہمارا محمد نعمان اقبال عرف نومی سے کوئی تعلق واسط نہیں ہیں ، ان کی اہلیہ کو ایف آئی اے کی ٹیم تھانہ صدر اٹک اٹھا کر لے آئی ہے،کو سمجھ سے بالاتر ہے ہم اس کے کسی قول و فعل کے ذمہ دار نہیں ہیں،ہم سے اس کے راولپنڈی میں مقیم والد اور بھائی کے بارے میں معلوم کیا جارہا ہے ۔