خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2024 کا نیا ڈرافٹ تیار پولیس ترمیمی ڈرافٹ پر پولیس کا اعتراض تھا نیا ڈرافٹ پولیس حکام نے قانونی ماہرین کی مشاورت سے تیار کیا ہے

خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2024 کا نیا ڈرافٹ تیار پولیس ترمیمی ڈرافٹ پر پولیس کا اعتراض تھا نیا ڈرافٹ پولیس حکام نے قانونی ماہرین کی مشاورت سے تیار کیا ہے ۔ خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2024 کا نیا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔مجوزہ پولیس ترمیمی ایکٹ 2024 پر پولیس افسران کے تحفظات کے بعد نیا ڈرافٹ تیار کیاگیا نیا ڈرافٹ پولیس حکام اور قانونی ماہرین کی مشاورت سے تیار کیا گیا۔پولیس ایکٹ سیکشن 9 کے تحت وزیراعلی سے اختیار واپس لے لیا گیا،آر پی اوز ڈی پی اوز کے تقرریوں اور تبادلے سمری کے زریعے کئےجائینگے،ڈرافٹ کے مطابق ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز و انٹرنل پوسٹنگ ٹرانسفر آئی جی پی کا اختیار ہوگا،پبلک سروس کمیشن میں ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی شامل ہونگے جس سے عوام کو ریلیف ملےگا، بل میں پبلک سیفٹی کمیشن میں تعداد 3 سے بڑھاکر 5 جبکہ دورانیہ 3 سے 4 سال کردیا سیفٹی کمیشن کے آزاد ممبر کو حکومت نامزد کرے گی، باقی ممبران پبلک سروس کمیشن کے چئیرمین اور صوبائی محتسب نامزد کرینگے۔اس طرح کمپلینٹ اتھارٹی سنٹر کی بجائے اب ریجنل سطح پر ہونگے، کمپلینٹ اتھارٹی سنٹر کے 5 ممبران ہونگے۔ پولیس انوسٹیگیشن کو دوبارہ بحال کردیا گیا جبکہ آپریشن کا پورا سسٹم پہلے کی طرح پولیس کے ماتحت ہوگا، نئے بل کو دوبارہ کابینہ سے منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا جائے گا بیوروکریسی کے زریعے تقرری اور تبادلوں پر پولیس حکام نے تحفظات کا اظہار کیا تھا پولیس حکام نے وزیراعلی اور اسپیکر کے پی اسمبلی کو بھی اپنے تحفظات سے اگاہ کیا تھا۔وزیراعلی،اسپیکر اسمبلی نے پولیس افسران کی شدید ردعمل کے باعث ترامیمی بل مشاورت سے پاس کرانے پر اتفاق کیا تھا۔جبکہ وزیراعلی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی نے ملاقات میں پولیس افسران کے تحفظات دور کرنے یقین دہانی کرائی تھی