پاراچنار
لوئر کرم کے علاقے اوچت ، بگن میں پاراچنار سے تعلق رکھنے والے دو مسافروں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
پولیس کے مطابق لوئر کرم کے علاقے اوچت میں مسلح افراد نے دو مسافروں کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ قتل کے بعد دونوں کے سر کاٹ دئیے گئے اور قتل کی ویڈیو بھی جاری کی گئی دونوں مسافر نوجوان اسحاق حسین اور وسیم حسین راستوں کی طویل بندش کے باعث انتہائی تنگ ہوکر مخالف قبائل کے دوستوں کے ساتھ پاراچنار واپسی کا فیصلہ کیا نوجوانوں نے گھروں میں بتایا کہ ان کے دوست پیسے لے کر انہیں گھر پہنچانے کا ذمہ لے رہے ہیں مگر راستے میں انہیں مسلح افراد کے حوالے کردیا
ایم این اے و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم حمید حسین اور طوری بنگش قبائل کے سربراہ جلال حسین بنگش نے اس واقعے کی شدیدمذمت کی ہےاور حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ انکے قاتلوں کو پکڑ کر سنگین سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ امن و امان کیلئے پچھلے 15 دنوں سے کوششیں جاری ہیں اور عین وقت پر اس طرح واقعہ ہونا افسوناک ہے راہنماوں نے کہا کہ ایسے حالات میں حکومت علاقے میں محصور شہریوں سے اسلحہ جمع کرنے کی ضد کررہی ہے اس سے بہتر ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے سے پہلے حکومت محصور شہریوں کو ایک ساتھ مروادیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس قسم واقعات سے بچنے اور پاراچنار کے لوگوں کو بحالی کیفیت سے بچانے کے لئے حکومت مسلے کو غیر ضروری طول دینے کی بجائے مین شاہراہ کھول کر محفوظ بنائیں