پاکستان نے جنوبی افریقی سرزمین پرتاریخ رقم کردی،پروٹیز پہلی بار ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ

پاکستان نے تاریخ رقم کردی،جنوبی افریقہ کو پہلی بار اپنی سرزمین پر ون ڈے سیریزمیں کلین سویپ کر دیا۔آخری ون ڈے میں بھی پاکستان نے شکست دے دی۔ بارش کے باعث میچ فی اننگز 47 اوورز تک محدود کیا گیا۔ پاکستان نے 9 وکٹوں پر308 رنز اسکور کیے۔صائم ایوب نے سنچری، کپتان رضوان اور بابراعظم نے نصف سنچریاں بنائیں۔

ڈک ورتھ لوئس میتھڈکے تحت میزبان ٹیم کو308 رنز کاہدف دیا گیا۔پروٹیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پوری ٹیم 271رنز پر ڈھیر ہو گئی۔