وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا پانچ روزہ تاریخی اور کامیاب دورہءِ چین مکمل کرکے پاکستان روانہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ چین

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا پانچ روزہ تاریخی اور کامیاب دورہءِ چین مکمل کرکے پاکستان روانہ.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پانچ روزہ دورہءِ چین پاکستان اور چین کے تعلقات کی مضبوطی، دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات و اسٹریٹجک شراکت داری اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوا.

حالیہ دورہ چین پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہے. وزیرِ اعظم.

چینی قیادت، عزت مآب شی جن پنگ اور پریمئیر لی چیانگ کا مہمان نوازی پر دل سے مشکور ہوں. وزیر اعظم

پاکستان اور چین کی دوستی لازوال اور بے مثال ہے. وزیرِ اعظم

سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت چینی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کی پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی. وزیرِ اعظم.

چین کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات و دیگر شعبوں میں ترقی قابل تقلید ہے. وزیرِ اعظم.

چین اور پاکستان کی اقتصادی شراکت داری سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہونگے. وزیرِ اعظم.

حالیہ دورہ چین کے دوران ہونے والی مثبت پیش رفت کے اثرات طویل مدت تک قائم رہیں گے. وزیرِ اعظم.

پاکستان روانہ ہوتے وقت شانشی صوبے کے نائب گورنر چَھن چُھنجیانگ، اعلی چینی و پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کو الوادع کیا.