انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 2 خواتین سمیت 6 انسانی سمگلر گرفتار

انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائیاں

چھاپہ مار کاروائیوں میں 2 خواتین سمیت 6 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا

گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناونے جرم میں ملوث ہیں

گرفتار ملزمان میں اعزاز احمد، یثرب طفیل، سہیل، بلال سلیم اور 2 خاتون ملزمہ شامل

گرفتار ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورے

ملزمان کو راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

ملزم اعزاز احمد نے شہری کو برطانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے۔

ملزم یثرب طفیل اور سہیل کے خلاف 2 مقدمات اور متعدد انکوائریاں درج ہیں

ملزمان نے شہریوں کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے

گرفتار ملزم بلال سلیم 4 مقدمات میں مطلوب ہے

ملزم نے دبئی اور ملائیشیاء ملازمت کے نام پر 17 لاکھ روپے ہتھیائے

جبکہ گرفتار 2 خاتون ملزمان کے خلاف بھی ویزا فراڈ سے متعلق متعدد مقدمات درج تھے

ملزمان پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے