ڈیفنس فیز ٹو میں کیش سنیچنگ کی واردات کے دوران ڈیفنس پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈکیت اسامہ خان ولد دیار خان ہلاک جبکہ دوسرا ڈکیت فرارہوگیا۔ڈیفنس فیز ٹو کا رہائشی فراز شمیم اپنے بیٹے کے ہمراہ ڈیفنس فیز ٹو میں واقع فیصل بینک سے 3 لاکھ روپے نکلوا کر آرہا تھا۔ کہ ہلاک ملزم اور اس کے ساتھی نے تعاقب کے بعد انہیں روک کر تشدد کا نشانہ بناکررقم چھین لی۔ پولیس کے آنے پر ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کی اور فرار ہونے لگے تاہم جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا
پولیس نے موقع سے واردات کے دوران کی CCTV فوٹیج حاصل کر لی ہے جس میں ملزمان کو واضح طور پر واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے