ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن 8 دہشت گرد ہلاک وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ

سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 8 دہشت گرد جہنم واصل، آئی ایس پی آر

ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے

دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے ،آئی ایس پی آر

مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن اور دیگر بارودی مواد برآمد

مقامی آبادی کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کا خیر مقدم

علاقے میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن اپریشن جاری،آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور انہیں جہنم واصل کیا : وزیراعظم

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی نے لازوال قربانیاں دی ہیں : وزیراعظم

ہم دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لئے پر عزم ہیں : وزیراعظم

پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے: وزیراعظم