آئی ایس پی آر*
راولپنڈی، 24 اکتوبر، 2024:
23/24 اکتوبر 2024 کی رات، سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران، اپنے دستوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کام کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، نو خوارج بشمول دو خودکش بمبار اور ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی رنگ کے لیڈر سید محمد قریشی استاد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
سینیٹائزیشن آپریشن علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں
آصف زرداری صدر پاکستان
٭ اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا باجوڑ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
٭ صدر مملکت نے آپریشن کے دوران ۹ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا
٭ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، صدر مملکت
٭ عوام اور سیکیورٹی فورسز مل کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، صدر مملکت
٭ صدر مملکت کا فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
٭٭٭