، بار کونسل کی کال پر وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے،

خیبرپختونخوا میں مخدوش امن وامان صورتحال، بار کونسل کی کال پر وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے، ہڑتال سے کئی اہم کیسز متاثر ہونے کا خدشہ

خیبرپختونخوا بار کونسل نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا جس کے باعث صوبے بھر کی عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہو رہے۔ بار کونسل کا مؤقف ہے کہ صوبے میں مخدوش امن و امان صورتحال ہے اور ایسے میں وکلاء اور عدالتی نظام کو بھی تحفظ نہیں دیا جارہے جبکہ ضلع کرم میں نہتے عوام پر دہشت گردانہ حملہ بزدلانہ فعل ہے جس میں پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق عہدیدار نور ولی مقبل ایڈووکیٹ کے خاندان کے افراد کی جانی نقصان پر افسوس ہے جبکہ بنوں پولیس لائن پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔بار کونسل نے حکومت، چیف سیکرٹری، آئی جی اور اداروں کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ موجودہ حالات کو ٹھیک کریں ورنہ وکلاء براہ راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔