ہری پور میں بھی ڈینگی وائرس پھیلنے لگا متعدد افراد متاثر ایک جاں بحق

ہری پور ڈینگی وائرس ہری پور ملک کے دیگر شہروں کی طرح ہری پور میں بھی ڈینگی وائرس پھیلنے لگا متعدد افراد متاثر ایک جاں بحق ہوگیا ہری پورملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع ہری پور میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا متعدد افراد متاثر ہوگئے ڈی ایچ کیو میں رواں ماہ ڈینگی کے 36 کیسز سامنے آۓ ہے جو کہ صاحب یاب ہو گئے ضلع کی ہیڈ کواٹر ہسپتال سمیت تینوں تحصیلوں ہسپتالوں میں بھی تاحال ڈینگی وارڈ نہ بنائے جاسکے تحصیل ہری پور غازی اورخانپورمیں کسی بھی مقام پر ڈینگی سپرے نہیں کیا گیاجبکہ پنیاں کا رہائشی 20 سالہ محمد وحید ڈینگی وائرس سے جاں بحق محمد وحید اور اس کے بھائی پر ڈینگی وائرس کا حملہ ہوا بھائی صحت یاب ہو گیا ڈینگی سے متاثرہ نوجوان ایبٹ آباد کمپلیکس ہاسپٹل میں زیر علاج تھا