ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں دراندازی کوشش۔ پاسداروں نے زور دار فائرنگ کردی ۔ 200 افغان ہلاک۔ بھاری ہتھیار بھی استعمال کئے گئے۔
داخل ہونے والوں کی تعداد 300 تھی انہیں پہاڑوں سے نشانہ بنایا گیا۔۔ایرانی حقوق انسانی گروپ
ہمارے 270 ساتھی ہلاک ہوئے ہم 300 سے زیادہ تھے عینی شاہد
ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحد پر تازہ ترین
واقعے کے حوالے سے تحقیقات کے بعد فیصلہ کیا جائے
گا: حمد اللہ فطرت
کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب ترجمان ملا حمداللہ فطرت نے ایران اور پاکستان کے سرحد پر پیش آنے والے تازہ ترین واقعے کے حوالے سے ہمہ جہت تحقیقات سے آگاہ کیا ہے۔
حمد اللہ فطرت نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے: “آج میڈیا میں ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحد پر متعدد افغان شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے مختلف ادارے اور سفارتی مشنز خبر کی تحقیقات اور تفتیش کر رہی ہیں۔ واقعہ کا علاقہ ملک سے باہر بتایا جا رہا ہے، تاحال اس اطلاع کی مصدقہ معلومات موصول نہیں ہو سکیں، درست معلومات کے بعد اس حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے”۔