ڈی ائی جی سکھر پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمن بگٹی کے درمیان اختلاف اور الزامات کے بعد ،دونوں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ، ڈی آئی جی سکھر کی اضافی چارج ڈی ائی لاڑکانہ ،جبک ایس ای پی گھوٹکی کی اضافی چارج ایس پی خیرپور کے حوالے ڈی ائی جی سکھر پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمن بگٹی کے درمیان اختلاف سابق ایم پی اے شہریار شر پر حملا کیس میں گرفتار ایس ایچ او عبد الشکور لاکھو کی گرفتاری پر پیدا ہو گئے ، ڈی ائی جی سکھر پیر محمد شاہ نے آئی جی سندھ کو لیٹر لکھ ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمن بگٹی پر ڈاکوؤں کے ساتھ تعلقات کے الزامات لگائے تھے ،اور ایس ایس پی گھوٹکی نے میڈیا پر ڈی آئی جی سکھر پر الزامات لگائے تھے ، دونوں آفیسران کی لڑائی کا سندھ حکومت اور ائی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے اور فوری طور سی پی او میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے ، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر افتاب کو ڈی آئی جی سکھر رینج کی اضافی چارج جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی کی اضافی چارج ایس ایس پی خیرپور سمیع اللہ سومرو کے حوالے کر دی گئی ہے ،آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس معاملے اور افسران کے الزامات پر ایڈیشنل آئی جی یعقوب منہاس کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے
ایس ایچ او کی گرفتاری پر ڈی ائی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی میں شدید اختلافات سامنے اء گئے ، ایس پی گھوٹکی نے ڈی آئی جی حیدرآباد پر اور ڈی آئی جی سکھر الزامات لگا دیئے : سابق ایم پی اے شہریار خان شر پر حملا کیس میں گرفتار ایس ایچ او عبد الشکور لاکھو کے گرفتاری معاملے پر ڈی ائی جی سکھر پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمن بگٹی میں اختلافات نے شدت اختیار کر لی ، ڈی ائی جی کی جانب سے ایس ایس پی گھوٹکی کے خلاف ائی جی سندھ کو لیٹر لکھا گیا جس میں ایس ایس پی پر ڈاکوؤں سے مراسم کے الزامات لگائے گئے ، اس کے بعد ایس ایس پی گھوٹکی میں میدان میں ا گئے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کی گرفتاری پر ڈی ائی جی حیدرآباد نے مجھے کال کی کہ ایس ایچ او کو چھوڑ دو میں نے انکار کیا تو مجھ سے بد تمیزی پر اتر آئے اور مجھے ڈرانے دھماکنے لگ گئے ، اس کے بعد مجھے میرے ڈی ائی جی سکھر پیر محمد شاہ کی کال اُنہوں نے کہا کہ اپ نے ڈی ائی جی حیدر آباد کو کال کر کہ بد اخلاقی کی ہے میں نے کہا کہ ڈی ائی جی طارق رزاق نے مجھے کال کر کہ مجھ سے بد تمیزی کی ہے اس پر ڈی ائی جی سکھر نے کہا کہ آپ ہوا میں اڑ رہے ہیں آپ تیزی سے دھڑام کر کہ گرو گے ، ایس ایس پی نے کہا کہ اعلیٰ سطحی تفتیش کی جائے کی ڈاکوؤں کے ساتھ کس کے مراسم ہیں ،مجھ پر الزامات لگا کر میرے کیریئر سے کھیلا گیا ہے.
ایس ایس پی گھوٹکی/ انکشافات گھوٹکی: سابق ایم پی اے شھریار شر پر قاتلانہ حملے میں ملوث ایس ایچ او کی گرفتاری پر ڈی آئی جی سکھر نے دباؤ ڈالا ۔ گھوٹکی: ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے واٹس ایپ پر کال کر کے دہمکایا۔ ایس ایس پی گھوٹکی گھوٹکی: ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاھ نے کہا کے ہوائوں میں مت اڑو جب زمین پر گرو گے تب احساس ہوگا۔ حفیظ الرحمن بگٹی گھوٹکی: دونوں ڈی آئی جیز کی طرف سے کہا گیا ایس ایچ او شکور لاکھو کو رہا کردو ۔ حفیظ رحمان بگٹی گھوٹکی: پانچ پولیس افسروں کی شھادت میں ملوث ملزم کے ساتھ شکور لاکھو رابطے میں تھا ۔ ایس ایس پی گھوٹکی گھوٹکی: سابق ایس ایچ او شکور لاکھو نے کچے میں نجی فورس بنا رکھا تھا ۔ ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمن بگٹی گھوٹکی:ڈی آئی جی سکھر نے الزام لگایا کے میرے ڈاکوں کے ساتھ روابط ہیں ۔ گھوٹکی: اس الزام سے میرا کردار متاثر ہوا فیملی کو بھی صدمہ ہوا۔ ایس ایس پی گھوٹکی گھوٹکی: رانوتی کچے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں..
الزامات کی بوچھاڑ کے بعد بہت سے انکشافات کا خوف، سندھ حکومت نے DIG سکھر سمیت SSP گھوٹکی کو عہدوں سے ہٹا دیا۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کو ڈی آئی جی سکھر کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔
ایس ایس پی خیرپور سمیع اللہ سومرو کو ایس ایس پی گھوٹکی کا اضافی چارج دیا گیا۔۔
یاد رھے کہ DIG سکھر پیر محمد شاہ نے SSP گھوٹکی حفیظ الرحمن بگٹی پر کچے کے ڈاکووں سے ملے ہونے کا الزام لگایا تھا جبکہ ان سنگین الزامات کے بعد SSP گھوٹکی نے بھی اپنی ایک وڈیو کے ذریعے شدید ردعمل دیا تھا۔
سندھ حکومت نے دونوں کو عہدوں سے ہٹا کر 3 رکنی ایک انکوائری کمیٹی قائم کی ہے جسکی سربراہی سابق ایڈیشنل IG کراچی عمران یعقوب منہاس کرینگے، جبکہ دیگر 2 ممبران میں عامر فاروقی اور تنویر عالم اوڈھو شامل ہیں۔۔۔