اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیےججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیےججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری ۔ عدالتی ہفتے میں تمام ججز کیسز کی سماعت کریں گے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر لارجر بینچ توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس بابر ستار کی واپسی کے بعد اب سماعت 7 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے وی او۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیےججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا ہے۔‎28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کے عدالتی ہفتے میں تمام ججز کیسز کی سماعت کریں گے۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے آٹھ سنگل اور تین ڈویژن بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ ایک ماہ کی چھٹی سے واپسی پر جسٹس بابر ستار 30 اکتوبر سے کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے ۔7 نومبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر لارجر بینچ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہو گی ۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے سوا دیگر تمام سات ججز توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ میں شامل ہیں ۔جسٹس بابر ستار کی چھٹی کے باعث لارجر بینچ کی عدم دستیابی پر توہین عدالت کیس کی گزشتہ سماعت نا ہو سکی تھی۔